حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر ٹرمپ کے بیہودہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
《کَمْ أَهْلَکْنا مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ قَرْنٍ فَنادَوْا وَلاتَ حینَ مَناصٍ》"ہم نے ان سے پہلے کتنی ہی قوموں کو ہلاک کیا، تو وہ چیخے مگر اس وقت ان کی نجات کا کوئی راستہ نہ تھا"
انسانی تاریخ کے صفحات بے عقل، مغرور اور فضول گو حکمرانوں سے بھرے پڑے ہیں جو اپنے غرور میں غرق ہو گئے اور ان کی پلید فضول گو زبان نے ان کی عقل پر پردہ ڈال دیا اور جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس وقت ان کے لیے کوئی نجات یا فرار کا راستہ نہیں بچا تھا۔
آج اس دور کے شیطان صفت افراد نے اپنی خبیث اور خونخوار فطرت کو بے نقاب کر دیا ہے اور بغیر کسی پردہ کے پوری دنیا میں جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں، طرح طرح سے مظلوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں اور انسانی و الہی اقدار کا کوئی احترام نہیں کرتے۔ وہ اپنے اسلاف کی طرح فضول گوئی کرتے ہیں اور زمین پر حجت خدا کے نائب اور واحد الہی رہبر کو دھمکیاں دینے کی جسارت کر رہے ہیں لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ آہن کے ٹکڑوں کی طرح مرد اس ولی خدا کے گرد جمع ہو کر ہر توہین کرنے والے کے دانتوں کو اس کے منہ میں توڑ دیں گے۔
میں ایران کی اسلامی قوم کے طاقتور اور غیرتمند افراد کی طرح، جنہوں نے بارہا رہبر معظم کی بھرپور حمایت کو ثابت کیا ہے، مقام معظم رہبری کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتا ہوں کہ ایران کی اسلامی امت کافروں اور ان کے داخلی و خارجی ایجنٹوں کے مقابلے میں شدت سے سختی سے پیش آئے گی اور یاوہ گوؤں اور زیادہ خواہوں کو ان کے منہ کی کھانا پڑے گی۔
«ولله العزة ولرسوله وللمؤمنین»
متولی حرم مطہر حضرت معصومہ (س) و امام جمعہ قم
سید محمد سعیدی









آپ کا تبصرہ